نجی کمپنی کے 11ملازمین اغوا

ڈی آئی خان سے نجی کمپنی کے 11ملازمین اغوا ، 6بازیاب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کر لیا گیا،6بازیاب کرا لئے گئے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 3گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھیکہ دوماندہ پل کے قریب سے اغوا کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرکے 6ملازمین کو بازیاب کرا لیا جبکہ دیگر 5مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹیڈ کارروائی کرکے دو مغوی بھائیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی بجٹ میں بھی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ متوقع، نفاذ یکم جولائی سے ہوگا