ویب ڈیسک: پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے۔
اپنے بیان میں حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں بلکہ امن کو آگے بڑھانے پر ہے ، پاکستان کا ہر قدم بہت شفافت کے ساتھ اٹھایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کیساتھ انگیج ہی نہیں کیا،دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے، نئی دہلی تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں ہے۔
پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن نے مزید کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں، امن کو آگے بڑھانے پر ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہم مودی کا ماضی بھلا کر آگے بڑھے مگر وہ کہتے ہیں روٹی کھاو یا میری گولی کھاو۔
