ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، صرف ٹارگٹڈ آپریشن ہی کئے جائیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبے کی قومی شاہراہیں کھلی ہیں، امن بھی ہوجائے گا، آنے والا بجٹ گزشتہ سال کی طرح سرپلس بجٹ ہوگا۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے ساتھ ملکر روزگار کے موقع دیں گے۔
