مصنوعی ذہانت سے لیس کیمروں

حجاج کی حفاظت کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس 15ہزار جدید کیمروں کا استعمال

ویب ڈیسک: سعودی حکام نے لاکھوں حجاج کرام کی حفاظت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈرونز اور 15 ہزار سے زائد کیمرے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق مکہ اور گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق "ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔”
رواں سال تقریباً 14لاکھ حجاج دنیا بھر سے مکہ پہنچے ہیں، جن کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے 20 ہزار سے زائد بسیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
مکہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں متعدد اسکرینز اور نقشے موجود ہیں، جنہیں ماہر عملہ مسلسل مانیٹر کرتا ہے تاکہ ٹریفک، رش اور پیدل چلنے والوں کے درمیان تصادم سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، رواں مالی سال ترقیاتی فنڈز میں 150 ارب روپے کی کٹوتی