سٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ توڑ دیئے

سٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ماضی ک یتمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 22 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ ، 22 ہزار 281 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا ، بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے دو بڑوں کے بڑے خرچے ،کروڑوں روپے تحفوں میں اڑا دیئے