ویب ڈیسک: سعودی پوسٹ کی جانب سے حج 2025کی یاد میں تین ریال مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور پانچ ریال مالیت کا خصوصی پوسٹ کارڈ جاری کر دیا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یادگاری ٹکٹ ضیوف الرحمن (حجاج کرام)کی خدمت میں سعودی عرب کی مسلسل کوششوں اور حج کے دوران فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کو اجاگر کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
سعودی پوسٹ ہر سال حج، مذہبی تہواروں اور دیگر قومی مواقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتی ہے۔
اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں حج کے ارکان، مسجد الحرام، منی، عرفات، مزدلفہ اور دیگر مقدس مقامات پر ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
