ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرین کے سرکاری دورے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
عمران خان کی کی ہدایت پر کوئی رکن سپیکر کے وفود میں بیرون ملک نہیں جائے گا،سپیکر کی جانب سے مدعو کردہ دیگر تقریبات میں بھی پی ٹی آئی کا رکن شرکت نہیں کرے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام اراکین کو مطلع کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کی حد تک سپیکر ملاقاتیں ہوں گی۔
