190ملین پاؤنڈز ریفرنس

190ملین پاؤنڈز ریفرنس :سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزامعطلی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو14اور بشری بی بی کو 7 سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاتھا، سزا کے بعداپیلیں دائرکی گئی تھی،اور بعد ازاں سزا معطلی کی درخواستیں دائر ہوئیں۔
اپیلیں اور سزا معطلی درخواستوں کی جلد سماعت کی درخواست پر 17 اپریل سماعت ہوئی، عدالت نے جلد سماعت کی استدعامنظور کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کو دو ہفتوں میں کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
30 اپریل کو دوبارہ جلد سننے کی درخواستوں پر سماعت میں آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی، 15مئی کونوٹسز جاری کیے گئے اور فریقین سے جواب طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اپنے اقدام پر پچھتانا پڑے گا، ایران