ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے قومی سلیکشن کمیٹی میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پرتبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہرعلی، اسد شفیق اورعلیم ڈارکوعہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی میں ایسے افراد کو شامل کرنے پرغورجاری ہے جو صرف منظوری دینے کے بجائے عملی کردارادا کریں۔
دوسری جانب بابراعظم اورمحمد رضوان کی ٹی20 ٹیم میں سلیکشن روک دی گئی ہے تاہم دونوں کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران اظہراوراسد حتمی ٹیم انتخاب میں شامل نہیں تھے جبکہ علیم ڈار کی موجودگی بھی غیر یقینی ہو چکی ہے۔
