ویب ڈیسک: 9مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے،مقدمے میں کل 31گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ عدالت نے آج استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی مرکزی و مقامی قیادت نامزد ہے،شبلی فراز، شہریار آفریدی، کنول شوزب، راجہ بشارت، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 118ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شبلی فراز، شیخ رشید اور دیگر شامل ہیں۔
