قبائلی اضلاع میں 60ارب روپے خرچ

پشاور : رواں مالی سال قبائلی اضلاع میں 60ارب روپے خرچ کئے گئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے رواں مالی سال قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں ۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ضم ہونے والے اضلاع کے اخراجات میں جاریہ میں 40 ارب روپے خرچ کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران وفاق نے کشمیر کے فنڈ میں 50 فیصد ،گلگت بلتستان کیلئے 60 فیصد اضافہ کیا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے برعکس قبائلی اضلاع کے گرانٹ میں وفاق نے صرف 6 ارب کا اضافہ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 2018 میں انضمام کے وقت قبائلی اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تعداد 90 ہزار تھی، گزشتہ 6 سال کے دوران قبائلی اضلاع میں 18 ہزار ملازمین ریٹائر، 20 ہزار بھرتی کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  حملوں کی بھاری قیمت امریکا بھی چکائے گا، ایران