مہنگائی کے آنے والے طوفان

مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اٹھائیں گے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ہماری قربانی ذات کیلئے نہیں ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آئین اور قانون نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے، خواتین کی مخصوص نشستوں کا کیس چل رہا ہے، ہر کسی کو پتہ ہے یہ کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک غیر منتخب حکومت ہے، صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں سب کو معلوم ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اٹھائیں گے، کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ہماری قربانی ذات کیلئے نہیں ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔
اسد قیصر نے بتایا کہ احتجاج کیلئے بانی پی پی آئی ہدایات دیں گے، وفاق خیبرپختونخوا کے عوام کو ہمیشہ لالی پاپ دیتا ہے، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر بقایاجات وفاق ادا نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کاتہران میں خامنہ ای کےخفیہ ٹھکانے پر فضائی حملےکادعویٰ