بھارت نے ایسی مارکھائی

جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا،مصدق ملک

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران دشمن بھارت نے ایسی مارکھائی کہ پوری دنیا نے تماشا دیکھا۔
اقوام متحدہ کے دورے پر گئے پاکستانی وفد میں شامل وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے دنیا میں اپنی سبکی کرائی،بھارتی رافیل ایسے گر رہے تھے جیسے چڑیا گرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے دنیا میں اپنی سبکی کرائی، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا جس پر بھارت نے کہا جنگ کریں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو ہمارے پائلٹس اور ہماری ٹیکنالوجی نے مارا ہے، بھارت نے ڈھونگ رچارکھا تھا کہ روایتی جنگ میں ہماراکوئی ثانی نہیں، بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ اسلحہ دنیا سے خریدتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حملوں کی بھاری قیمت امریکا بھی چکائے گا، ایران