ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ غنڈی سکندر خیل ملتان خیل میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2بھائی بھی شامل ہیں جبکہ ایک زخمی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئیں ۔
واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے ۔
