بنوں ممند خیل میں فائرنگ

بنوں کے علاقہ ممند خیل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: بنوں کے علاقہ ممند خیل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود خدری ممند خیل میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے نصیر نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔
ریسکیو 1122کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ