فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔
سابق وزیر کا نام پی سی ایل سے نکالے جانے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ، سماعت کے دوران فواد چوہدری اور جسٹس انعام کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہاں جانا ہے ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے ، جس پر جسٹس انعام نے کہا کہ آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام نکلوایا ہے۔ جج کے اس تبصرے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

مزید پڑھیں:  نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار، تحریری فیصلہ جاری