ویب ڈیسک: ہری پور میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سرائے صالح کی حدود چنگی بانڈی میں پیش آیا جہاں سابق پولیس اہلکار مظہر نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی ارشاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
قتل کی وجہ جائیداد کاتنازعہ بتائی جارہی ہے ،مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹراما سنٹر منتقل کردی گئی۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔
