ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے ملاقات کی ہے ۔
پشاور میں ہونے والے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی میں ورلڈ بینک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
