عزالدین الحدید اسرائیلی حملے میں شہید

حماس عسکری ونگ کے سربراہ عزالدین الحدید اسرائیلی حملے میں شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران عسکری ونگ کے نئے سربراہ عزالدین الحدید شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ شہر کے مشرق میں حملہ کیا گیا جس میں حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ عزالدین الحدید کو نشانہ بناکر شہید کر دیا گیا۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے الماواسی میں اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملوں سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق محمد سنوار کی شہادت کے بعد عزالدین الحدید القسام بریگیڈ کے سربراہ بنے تھے، جبکہ حماس نے محمد سنوار اور عزالدین الحدید کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی باضابطہ نافذ العمل