تین صحافیوں سمیت 70 فلسطینی شہید

الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری سے تین صحافیوں سمیت 70 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری سے تین صحافیوں سمیت 70 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اس بمباری کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر میں الاحلی ہسپتال پر کئے جانے والے تازہ حملے میں تین صحافیوں سمیت 70 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اس حملے میں ایک صحافی شدید زخمی بھی ہوا ہے ، غزہ پر اسرائیلی افواج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں حملے مزید تیز کر دیئے گئے ہیں، اس دوران جہاں شہادتیں 70 سے زیادہ ہو چکی ہیں وہیں زخمیوں کی تعداد بھِی درجنوں میں ہے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 54 ہزار 607 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ زخی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اب تک حماس کی جانب سے ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 139 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
فلسطینی تنظیم کے مطابق اسرائیل کے غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر براہ راست حملہ میں کم از کم تین صحافی شہید اور چوتھا شدید زخمی ہو گیا۔
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا منظم جرم ہے، جس کا مقصد انہیں خاموش کرنا اور ان کے جرائم پر پردہ ڈالنا ہے، ہم عالمی برادری سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کرنے اور علاقے پر صیہونیوں کو جاری جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ادھر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مغویوں، جوڈی وائنسٹائن ہاگی اور گاڈی ہاگی کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں.

مزید پڑھیں:  ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بلاول بھٹو