مجھے پانچویں بار عمران خان

مجھے پانچویں بار عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبرپختوںخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پانچویں بار عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، حالانکہ اس سے قبل پارٹی رہنماوں کو ایک پیغام میں بانی چیئرمین نے کہا تھا کہ بجٹ سے پہلے مزمل اسلم کی مجھ سے ملاقات کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں تین مرتبہ ملاقات کے لئے آیا، لیکن اجازت نہیں ملی، بانی چیئرمین سے ملاقات کے لئے میرا نام سب سے زیادہ مرتبہ دیا گیا، لیکن اس کے باوجود ہر بار رکاوٹ ہی راستے میں آئی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان سے ملنا اس لئے ضروری ہے کہ انہیں حالات سے آگاہ کیا جائے، کہ ملک کی ابتر معاشی صورتحال کیسی چل رہی ہے، اس پر خصوصی طور پر بانی چیئرمین ڈسکشن کرنا چاہتے ہیں۔
مزمل اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیٹرن انچیف سے مل کر انہیں خیبر پختون خوا کے معاشی حالات اور حکومت کی کارکردگی کیسی ہے، اس پر عمران خان کو جائزہ دینے کی ضرورت ہے، اس کے بعد سابق وزیراعظم ڈائریکشن دیں گے، ہدایات دیں گے، اور خصوصی طور پر انہوں نے رہنماوں کو ایک پیغام میں کہا تھا کہ بجٹ سے پہلے مشیر خزانہ کو مجھ سے ملوایا جائے لیکن مجھے پانچویں بار عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: اورکزئی چیک پوسٹ پرحملے میں ملوث زخمی دہشت گرد چل بسا