ویب ڈیسک: پاکستان میں افغانی سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے چین کی پاک افغان تعلقات بہتری اور دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کا عندیہ دیا گیا ہے، چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہر قسم مدد کو تیار ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور افغان عبوری حکومتوں نے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کا سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا، جبکہ یہ اہم اور مثبت اقدام ہے۔
ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کر رہے، جس کی مثال دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے ممالک میں سفیر تعینات کرنا ہے۔ یاد رہے پاکستان میں افغانی سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے چین کی پاک افغان تعلقات بہتری اور دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کا عندیہ دیا گیا ہے، چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہر قسم مدد کو تیار ہیں۔
