بجلی قیمتوں میں معمولی اضافہ

بجلی قیمتوں میں معمولی اضافہ، کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ

ویب ڈیسک: بجلی قیمتوں میں معمولی اضافہ، کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ، دیگر صارفین نشانے پر آ گئے. تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا گیا، حالیہ اضافہ صرف 93 پیسے فی یونٹ ہے، جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
بجلی ٹیرف میں حالیہ اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا، دوسری جانب کراچی کے شہریوں کے اچھی خبر یہ بھی ہے کہ کے الیکٹرک ٹیرف میں 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک ٹیرف میں کمی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اس صورت میں‌ کراچی کے شہریوں کو ریلیف رواں ماہ کے بلوں پر ملے گا۔ یاد رہے کہ نیپرا نے اضافے اور کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کا Hermes-900مسلح ڈرون مار گرا دیا