امجد آفریدی کی گرفتاری سیاسی انتقام

امجد آفریدی کی گرفتاری سیاسی انتقام، فوری رہا کیا جائے، ہمایون خان

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما امجد آفریدی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے، ان کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی جیسے بابرکت موقع سے ایک روز قبل امجد آفریدی کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آمجد آفریدی کو فی الفور رہا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
ہمایون خان نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ملک میں آئین، قانون، جمہوریت اور تمام آئینی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ ملک اسد قتل کیس میں سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی ساتھیوں سمیت گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بمباری سے 57 امدادی کارکنوں سمیت 120 فلسطینی شہید