ویب ڈیسک: وزیرِاعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیرِاعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اور اسی دن وزیرِاعظم شہبازشریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات بھی ہوگی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کریں گے۔
