گیس لیکج دھماکے میں سابق سینیٹر

گیس لیکج دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: گیس لیکج دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے۔ پنڈی روڈ پر اعظیم باغ میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکہ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کا لگ رہا ہے۔ یاد رہے کہ گیس لیکج دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے.

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کے 10ڈرون طیارے مارگرانے کا دعویٰ کردیا