باجوڑ میں‌زوردار دھماکہ

باجوڑ میں‌زوردار دھماکہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر ایوب کے والد جاں بحق

ویب ڈیسک: باجوڑ میں‌زوردار دھماکہ سے ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر ایوب کے والد جاں بحق ہو گئے، جبکہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے. تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں‌ ڈی ایچ او کے گھر کے باہر زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس میں‌ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوہر ایوب کے والد میاں ایوب خان جاں بحق ہو گئے ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی گھروں کے شیشے تک ٹوٹ گئے ۔
ڈی ایچ او کے گھر کے باہر زوردار دھماکہ میں شدید زخمی ہونے والے میاں محمد ایوب خان علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیئے گئے جوکہ زخموں کا تاب نہ لاکر چل بسے ، واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جگہ پہنچ گئی، جبکہ عوام بھی بڑی تعداد میں ان کے گھر کے سامنے پہنچ گئے، اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں.
یاد رہے کہ باجوڑ میں‌زوردار دھماکہ سے ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر ایوب کے والد جاں بحق ہو گئے، جبکہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے.

مزید پڑھیں:  پشاور: گورنمنٹ کالج چوک میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری جاں بحق