12ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں

ایران اور افغانستان سمیت 12ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند

ویب ڈیسک: ایران اور افغانستان سمیت 12ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند، نئی سفری پابندی امریکی امیگریشن پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے اور ممکنہ طور پر ان ممالک کے شہریوں کیلئے سنگین اثرات رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے متعدد ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔
وائٹ ہائوس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھناہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ دنوں کولوراڈو میں پیش آیا دہشت گرد حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو درست طریقے سے ویری فائی نہیں ہوتے، ہمارے ملک کیلئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔
یہ نئی سفری پابندی امریکی امیگریشن پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے اور ممکنہ طور پر ان ممالک کے شہریوں کیلئے سنگین اثرات رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں کے ویزوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص نے حملہ کیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ حملے کے وقت 45 سالہ حملہ آور نے فلسطین آزاد کرو کا نعرہ بھی لگایا تھا۔ حکام کے مطابق ا س حملے میں ملوث شخص غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد اس اقدام کی فوری ضرورت محسوس کی گئی۔
یاد رہے کہ ایران اور افغانستان سمیت 12ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند، نئی سفری پابندی امریکی امیگریشن پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے اور ممکنہ طور پر ان ممالک کے شہریوں کیلئے سنگین اثرات رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ناران میں گلیشئر تلے دب کر باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق