عید پر ہیٹ سٹروک سے بچاو

پشاور: عید پر ہیٹ سٹروک سے بچاو کیلئے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات مکمل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں‌عید پر ہیٹ سٹروک سے بچاو کیلئے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات مکمل، موسمی بیماریوں کے علاج کی لازمی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے عید کے دنوں کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی پر محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک یعنی لو لگنے سے متاثرہ افراد کیلئے خصوصی انتظامات کرنے اور موسمی بیماریوں کے علاج کی لازمی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ ماہ مئی میں ہیلتھ سیکرٹریٹ سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، جس میں ہیٹ سٹروک یونٹس کے قیام اورموسمی بیماریوں کی ادویات کا سٹاک کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس ضمن میں گذشتہ روز ہسپتالوں کے سربراہان کو عید کی چھٹیوں کے دوران ہیٹ سٹروک یونٹس فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  گلوبل مارچ ٹو غزہ :مصر پہنچنے پر نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط