کھالیں جمع کرنے پر پابندی

خیبرپختونخوا: بغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے صوبہ بھر بشمول پشاور میں بغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں چونکہ عید قربان پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرائی جاتی ہیں، اس طرح پشاور کے شہری اور مضافاتی علاقوں میں بھی خیراتی اداروں کے نام پر کالعدم تنظیمیں قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرتی ہیں اور بعدازاں ان کھالوں کو فروخت کرتی ہیں۔
ان کے اس اقدام کے نتیجے میں خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ ان کھالوں کے بدلے ملنے والی رقوم شدت پسندی کی سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں، جس کے پیش نظر صوبہ بھر میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 نافذ کرکے پابندی عائد کرنے اور اس سلسلے میں پابندی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ریگی میں پولیس مقابلہ ، خطرناک سنیچر زخمی حالت میں گرفتار ،2ساتھی فرار