تعلیم کیلئے بجٹ تجاویز زیرغور

تعلیم کیلئے بجٹ تجاویز زیرغور، ٹیچر اپ گریڈیشن کا منصوبہ کھٹائی کا شکار

ویب ڈیسک: تعلیم کیلئے بجٹ تجاویز زیرغور ہیں، جبکہ ایک بار پھر سے ان میں ٹیچر اپ گریڈیشن کا منصوبہ کھٹائی کا شکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی بجٹ میں صوبائی محکمہ تعلیم کیلئے 20سے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، تاہم اساتذہ کی اپ گریڈیشن کیلئے کوئی فنڈز مختص نہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید30 ہزار سے زائد نئے اساتذہ کو کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کرنے جبکہ 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو سی پی فنڈ کے تحت مستقل بنانے کی تجاویز ہیں۔
اس ضمن میں محکمہ ہائے خزانہ ، قانون اور انتظامیہ نے محکمہ ابتدائی تعلیم کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے انہیں حتمی شکل دینے کا اشارہ دیا ہے، اس طرح اساتذہ کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز نہ دینے کی وجوہات بھی سامنے آئی ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی اساتذہ کی جبری برطرفی کیلئے بھی ایک نئی پالیسی متوقع ہے جسے متعلقہ محکمے نے ابتدائی طور پر منظور کر لیا ہے۔
اب اس پالیسی کو چیف سیکرٹری کے ذریعے محکمہ تعلیم کو بھیج دیا جائے گاذرائع کے مطابق مختلف صوبائی محکموں کی تجاویز کو تو فائنل کر دیا گیا ہے لیکن ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمل ناممکن قرار دیا جا رہا ہے۔
اس فیصلے سے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین میں مایوسی پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ انہیں ترقی کے مواقع نہ ملنے سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ متاثر ہو سکتا ہے حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کی کمی کے باعث ترجیحی بنیادوں پر دیگر شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے تاہم اساتذہ کی بھرتیوں اور مستقل سازی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ یاد رہ کہ تعلیم کیلئے بجٹ تجاویز زیرغور ہیں، جبکہ ایک بار پھر سے ان میں ٹیچر اپ گریڈیشن کا منصوبہ کھٹائی کا شکار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی ،چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی