20 بھینسوں کی ہلاکت پر صوبائی

صوابی: 20 بھینسوں کی ہلاکت پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا نوٹس

ویب ڈیسک: مشرق ٹی وی کی خبر پر نوٹس، ضلع صوابی میں چند دن پہلے 20 بھینسوں کی ہلاکت پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا نوٹس، کمیٹی تشکیل، حادثے کے مقام کا دورہ کر کے متاثرہ زمینداروں کے بیانات قلمبند کرا لئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم نے بام خیل میں ڈیری فارمر کے چند دن پہلے 20 بھینسیں ڈوبنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، صوبائی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کی قیادت میں کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
کمیٹی میں صوبائی صدر لائیو سٹاک اور فارمر ویلفئیر ایسوسی ایشن آصف اعوان ضلعی ڈائریکٹر جان محمد ڈاکٹر مومن خان ڈاکٹر عدنان ، گردور سرکل صوابی کامران اور دیگر ممبران شامل ہیں۔
کمیٹی نے دورہ کر کے متاثرہ زمینداروں اور عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کروائے گئے، اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر لائیو سٹاک نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ متاثرہ زمیندار کی خاطر خواہ مدد کریں گے۔
اس موقع پر صوبائی صدر آصف اعوان نے کہا کہ ہم صوبائی اور ضلعی سطح پر زمیندار کی خاطر خواہ مدد کےلیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبرپختونخوا میں فائرنگ واقعات، پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق، 8 زخمی