ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی وکلا کی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران پی ٹی آئی وکلا کی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے 2 گواہوں کے بیانات قلم بند نہ ہوسکے، جبکہ ایک گواہ اور مقدمے کے مدعی سب انسپکٹر محمد ریاض کا بیان قلمبند کرا لیا گیا۔
وکلا صفائی کی ہنگامہ آرائی پر اے ٹی سی جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، وکلا صفائی نے سماعت کے دوران سلمان اکرم راجا کو عدالت میں بلانے پر اصرارکیا، جس پر پراسکیوشن نے اعتراٖض اٹھایا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی ، یاد رہے کہ مقدمے میں کل 31 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی وکلا کی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
