عباس آفریدی انتقال کر گئے

کوہاٹ میں گیس دھماکہ: سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں گیس دھماکہ کے باعث زخمی ہونے والے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں گیس دھماکہ کے باعث مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر عباس آفریدی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کھاریاں کے برن ہسپتال میں سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی انتقال کر گئے۔
عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حجرہ عظیم باغ میں بیٹھے تھے کہ اچانک گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں عباس آفریدی کے ساتھ دلنواز، جاوید آفریدی اور ندیم بھی زخمی ہوئے تھے۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ عباس آفریدی کو حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں کھاریاں کے برن یونٹ لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
گھریلو ذرائع کے مطابق سینیٹر عباس آفریدی کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ پانچ بجے بابری بانڈہ کوہاٹ میں ہوگی.

مزید پڑھیں:  عمران خان نے حکم دیا تو حکومت ختم کردوں گا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا