ویب ڈیسک: بڑے شیطان کی رمی آج، حجاج قربانی کر کے سادہ لباس میں سعی کریں گے، جبکہ قربانی کے بعد سر منڈھوا کر حجاج احرام کھول دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی آج کررہے ہیں، اس کے بعد مرد حجاج قربانی کر کے سر منڈھوا دیں گے اور احرام کھول دیں گے، جبکہ حجاج کرام طواف زیارت کیلئے عام لباس میں مسجدالحرام جائیں گے اور عام لباس ہی میں سعی کریں گے۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے اور نماز مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کی تھیں، مسجد نمرہ سے خطبۂ حج میں مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ فلسطینیوں کی مدد و نصرت اور امن کی دعا۔
