اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی

بھارتی آبی جارحیت: اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی

ویب ڈیسک: بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی، کمیٹی 72 گھنٹوں کے اندر اندر آبی منصوبوں کی سفارشات دے گی۔
قائم کمیٹی نئے ڈیم بنانے کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ بھی لے گی۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کمیٹی کے رکن ہوں گے، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائیگا