ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا میں کئی مقامات پر آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، خصوصی طور پر افغان مہاجرین کی زیادہ تعداد نے صوبہ بھر میں آج عید منائی۔
ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں سالارزئی ، ماموند نواگئی اور ملحقہ علاقوں میں عیدالاضحیٰ منائی گئی، اور نماز کے بعد سنت ابراھیمی آدا کی گئی، سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان کے چید ایک مقامات پر افضان مہاجرین نے بھی آج عید قرباں منائی۔
کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔
دوسری طرف ضلع مہمند میں آج عید الضحی علماء کرام کے متفقہ فیصلے کے مطابق جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مہمند کے پارلیمینٹرین سمیت مختلف تحصیلوں میں نماز عید ادا کردی گئی ۔
