پاکستانی پروڈکشنز کو ترجیح دیتی ہوں

ذاتی طور پر پاکستانی پروڈکشنز کو ترجیح دیتی ہوں، کنزا ہاشمی

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آفرز آ رہی ہیں لیکن میں ذاتی طور پر پاکستانی پروڈکشنز کو ترجیح دیتی ہوں، ان دنوں کئی ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں، مداحوں کو جلد سرپرائز دوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا سنہری دور ابھی دور ہے، اس کی مکمل بحالی میں خاصا وقت لگے گا، کیونکہ شوبز انڈسٹری کو پہنچنے والا نقصان بہت بڑا ہے، جس کا ازالہ فوری طور پر ممکن نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ کئی پروڈیوسرز دیوالیہ ہو چکے ہیں، جبکہ بہت سے فنکار خاموشی سے سفید پوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے بھی آفرزآ رہی ہیں، لیکن ذاتی طور پر پاکستانی پروڈکشنز کو ترجیح دیتی ہوں، میرے لیے معیاری کردار ہی سب کچھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہید پولیس اہلکار ظاہر اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا