ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ

گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا ٹیکس محصولات کے حوالے دھماکے دار بیان سامنے آ گیا، کہتے ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا چلوں کہ آئندہ سال کیلئے بھی اپنے لیے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں، آنے والے بجٹ میں صوبہ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور بہتر عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ کا مشرقِ وسطی میں جنگی طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ