ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے تھانہ گل امام کی حدود گاؤں اکبری میں شرپسندوں نے گورنمنٹ ہائی سکول بارودی مواد سے اڑادیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے سے سکول کے کئی کمرے منہدم ہو گئے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، یاد رہے کہ پولیس نے سکول منہدم ہونے کی تصدیق کرلی۔
