ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میںِ عید قربان پر جانور خریداری کے بعد چھری، ٹوکہ اور کلہاڑی کی دکانوں پر رش بڑھنے لگا، کیونکہ اب اگلا مرحلہ اسی کا آنے والا ہے۔
ایسے میں باقی شہروں کی طرح نوشہرہ کے مختلف بازاروں میں چھری، ٹوکہ اور کلہاڑی کی دکانوں میں ان کی دھار تیز کرنے کیلئَے آئے لوگوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اوزار کی دھار تیز کرنے کیلئے لوگ قطار بنائے کھڑے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ تیز دھار سے ہی قربانی کرنا سنت رسول ہے، جبکہ دکاندار کا کہنا ہے کہ 35 سال سے یہ کام کر رہا ہوں مگر عید کے دنوں میں رش بڑھنے لگتا ہے۔
