ویب ڈیسک: بنوں میںفائرنگ سے وکیل قتل، ارتکاب جرم کئے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے. تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے نظیم بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے وکیل قتل، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے بوزہ خیل سے تعلق رکھنے والے طفیل خان ایڈووکیٹ کو قتل کر لیا، اور اس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، طفیل ایڈووکیٹ اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر بازار جا رہے تھے، کہ تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق طفیل ایڈووکیٹ کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ یاد رہے کہ ضلع بنوں کے نظیم بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے وکیل قتل، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
