ویب ڈیسک: روسی صدر پیوٹن کی ایران امریکا جوہری تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش، امریکی صدر کی ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات کا انکشاف ہوا۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدارتی ترجمان نے بتایا کہ روس کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور صدر پیوٹن تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مسائل پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ٹرمپ نے 4 جون کو پیوٹن سے ٹیلیفون پر بات کی، جس کے بعد انہوں نے تصدیق کی کہ روسی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں۔
یاد رہے کہ 2018 میں امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ اب ٹرمپ انتظامیہ ایک نئے معاہدے کی خواہش ظاہر کر رہی ہے، مگر وہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کی اجازت دینے کو تیار نہیں۔
روسی صدر کی اس پیشکش سے امید کی جا رہی ہے کہ جوہری تنازع کا سفارتی حل نکل سکتا ہے، یاد رہے کہ پیوٹن کی ایران امریکا جوہری تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش اس بات کی دلیل ہے کہ معاملہ سلجھنے جا رہا ہے۔
