وزیراعظم آفس سجاوٹ کیلئے 18 کروڑ

وزیراعظم آفس سجاوٹ کیلئے 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ

ویب ڈیسک: نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں اخراجات کی فہرست تیار کی جانے لگی ہے، اس دوران وزیراعظم آفس سجاوٹ کیلئے 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے، جبکہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تجویز ہے۔ دوسری طرف شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے5 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطا بق ان تمام امور سمیت وزیراعظم آفس سجاوٹ کیلئے 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے یوم تاسیس تقریبات میں شرکت کی دعوت