عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کیلئے 120 دن

سندھ: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کیلئے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان

ویب ڈیسک: سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کیلئے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قیدیوں کیلئے 120 دن کی خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی تاہم قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 9 فٹ باقی رہ گیا، الارم بج اٹھا