6 روز میں 30 زلزلے ریکارڈ

کراچی میں پھر زمین لرزنے لگی، 6 روز میں 30 زلزلے ریکارڈ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت کراچی میں پھر زمین لرزنے لگی، گزشتہ 6 روز میں 30 زلزلے ریکارڈ کئے گئے۔ شہر قائد میں آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
گزشتہ اتوار سے آج صبح تک 6 روز میں 30 زلزلے ریکارڈ کئے گئے، جن کی شدت کے حوالے سے تبایا جا تا ہے کہ یہ بہت کم تھی لیکن تھے زلزلے ہی۔ یاد رہے محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیر حیدر لغاری کی جانب سے لانڈھی فالٹ لائن آئندہ چند روز تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹرز نے ایران پر حملے کو صدر ٹرمپ کے مواخذے کی بنیاد قرار دیدیا