اولمپک چمپئن باکسر ایمان خلیف

الجزائر اولمپک چمپئن باکسر ایمان خلیف کا اینڈہوون کپ میں شرکت سے انکار

ویب ڈیسک: الجزائر کی اولمپک چمپئن باکسر ایمان خلیف کا اینڈہوون کپ میں شرکت سے انکار، خواہش کے باوجود نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی۔
تفصیلات کے مطابق الجزائر کی اولمپک چمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت سے انکار کر لیا، 26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، اس ایونٹ میں شرکت کےلیے رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن جمعرات تھی۔
اس حوالے سے ٹورنامنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا فیصلہ نہیں، ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے کیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج شروع ہوگا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مدمقابل