مویشی منڈی میں درجنوں افراد لوٹ

جمرود، بازار اور مال مویشی منڈی میں درجنوں افراد لوٹ لیے گئے

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں بازار اور مال مویشی منڈی میں درجنوں افراد لوٹ لیے گئے، کئی افراد سے لاکھوں روپے چوری کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق بازاروں میں رش کی وجہ سے ان کی جیبوں سے پیسے نکلوائے گئے، جیب کتروں کی چاندی ہو گئی۔ اس دوران شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے لیے پیسے لے کر منڈی آئے تھے، جیب کتروں نے پیسے نکال لیے۔
شہریوں نے کہا کہ جیب کتروں کے پیسے نکلانے کے بعد ہم اب قربانی نہیں کرسکتے غریب لوگ ہیں، پولیس ایکشن لے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں خوفناک حادثہ، 6مسافر جھلس کر جاں بحق، 10 زخمی