جانوروں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری

جانوروں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان، مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

ویب ڈیسک: عید قربان پر منڈیاں تو سج گئیں، لیکن جانوروں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں، اور اب وہ قربانی کے جانور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہری جانوروں کی قیمتیں کم ہونے کے انتظار میں اب مہنگے داموں جانور خریدنے پر مجبور ہوگئے، کیونکہ اب عید قریب آتے ہی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھنے لگی ہیں۔ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیتمیں بھی ہر سال بڑھتی جارہی ہیں، امسال بھی جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کی مویشی منڈیوں میں بڑے جانور کی قیمتوں میں تیس سے چالیس ہزار روپے اور چھوٹے جانوروں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے، شہری عین وقت تک جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا انتظار کرتے رہے لیکن آخری تین دنوں میں جانوروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، جس کے تحت اب بڑے جانور کی قیمت دو لاکھ سے تجاوز کرگئی، جبکہ چھوٹے جانور کی قیمت ایک لاکھ سے چار لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔
شہری کم قیمت میں اچھے جانور کی تلاش میں رہے لیکن قیمتیں کم نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں مویشی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی ،چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی