خیبرپختونخوا میں جانوروں کی قیمتیں آسمان

خیبرپختونخوا میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر، خریدار پریشان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، اس صورتحال میں کہ جب قربانی کا دن قریب آتا جا رہا ہے اور جانور انتہائی مہنگے ہونے پر خریدار پریشانی کا شکار ہیں۔
ضلع صوابی میں مویشی منڈیاں تو سج گئیں لیکن ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اس دوران خریدار مویشی منڈیوں میں عید الاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خریداری کیلئے آتے ہیں، اور ان کا رش لگا رہتا ہے لیکن قیمتیں ان کی پہنچ سے باہر ہیں۔
بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان قیمتوں پر شدید اختلاف پایا جا رہا ہے، اور بہاو تاو میں بعض اوقات بات تلخ کلامی تک جا پہنچتی ہے، بیوپاری جانوروں کی قیمتوں میں کمی پر تیار نہیں جبکہ خریدار مہنگائی کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں ان کی استطاعت سے باہر ہو چکی ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس بار قربانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔
دوسری جانب بیوپاریوں کا مؤقف ہے کہ جانوروں کی پرورش، چارہ، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث قیمتیں بڑھانا ان کی مجبوری ہے۔
ضلع ہری پور کی تینوں تحصیلوں کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا ہے، مقامی اور غیر مقامی افراد بڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے منڈیوں میں پہنچ ائے، بیل گائے بکرے دنبے اور بھینسوں کے بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ ان کی خریداری اب عوام کے بس کی بات نہیں۔
مویشی منڈیوں میں ٹی ایم اے ہری پور، خانپور اور غازی کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، جانوروں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئےسایہ دار جگہ پینے کا پانی اور شکایات ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔
ادھر پاراچنار میں عید سر پر مگر مویشی منڈی میں سوداگر جانور خریدنے سے قاصر ہیں، روڈ بندش کی وجہ سے مویشیوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں، زیادہ کرائے اور اخراجات کی وجہ سے 40 ہزار کا بکرا 65 ہزار میں اب بکنے لگا ہے، اس صورتحال میں خریدار اور بیوپاری دونوں پریشان ہیں۔ یاد رہے خیبرپختونخوا میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، اس صورتحال میں کہ جب قربانی کا دن قریب آتا جا رہا ہے اور جانور انتہائی مہنگے ہونے پر خریدار پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار